چکن روسٹ بنانے کا طریقہ

  اجزا:

سالم مرغی—– 1عدد

ایواکوکنگ آئل— حسب ذائقہ

سرکہ  ——– 3 کپ

نمک  —— حسب ذائقہ

لال مرچ  کٹی ہوئی   —— ڈیڈھ کھانے کا چمچ

دہی   —-  —-  1 کپ

لال مرچ پسی ہوئی   —–  کھانے کاچمچ

کالی مرچ کٹی ہوئی  —– 1 کھانے کاچمچ

ادرک لہسن کا پیسٹ  — 4 کھانے کے چمچ

پیلا رنگ —– 1 چوتھائی کھانے کاچمچ

ہلدی  ——— 1 کھانے کاچمچ

لیموں کا رس —– 2 کھانے کے چمچ

دھنیا پاؤڈر —- 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر —  1 چائے کاچمچ

زیرہ پاؤڈر  —- 1 چائے کاچمچ

جوائن —– آدھاچائے کاچمچ

ترکیب

سالم مرغی پر جگہ جگہ کٹ لگا لیں۔

اب اک برتن میں سرکہ،نمک،ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح  ملا لیں اور اس  میں کٹ لگی مرغی کو تیس سے پینتیس منٹ ڈبو کر فریج میں رکھ دیں تاکہ مرغی اچھی طرح صاف ہو جائے،بعد میں پانی سے دھو لیں۔

اب اک برتن میں دہی ،پیلارنگ،ہلدی،لیوں کارس،نمک،لال مرچ کٹی ہوئی،لال مرچ پسی ہوئی،دھنیا پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر ،زیرہ پاؤڈر،کالی مرچ کٹی ہوئی،اجوئن  اور دو کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر اچھی طرح ملا لیں۔

اب اس پیسٹ کو مرغی پر لگائیں،اور اک گھنٹہ کیلئے فریج میں رکھ دیں،تاکہ مصالحہ اچھی طرح جزب ہو جائے۔

اب ایک کڑاہی میں کھانے کا تیل گرم کر لیں،اور مرٖغی کو گولڈن برؤن ہونے تک ڈیپ فرائی کریں۔

فرائی ہونے کے  بعد اسکو سٹیمر میں تیس سے پینتیس منٹ سٹیم کر لیں۔

آپکی مزہ دار چکن روسٹ تیا ر ہے۔ تناول فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *