Open University Introduces New Way of Submitting Home Assignments

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مشقیں (Course assignments) جمع کرانے کا طریقہ کار مینول سے آٹومیشن پر منتقل کرنے کا آغاز کردیا ہے ، سمسٹر بہار 2020ء میں پیش کئے گئے بی ایڈ ، بی ایس ، پی جی ڈی ، ایم ایڈ، ایم اے، ایم ایس سی، ایم فل اور پی ایچ
http://www.aaghi.aiou.edu.pk/ ڈی پروگرامز میں رجسٹرڈ طلبہ اب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پرلاگ اِن ہوکر اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں گے۔

اِن پروگرامز کی پہلی مشق جمع کرانے کی تاریخ 15۔ اگست جبکہ دوسری مشق جمع کرانے کی آخری تاریخ 15۔ اکتوبر مقرر کی گئی ہے۔ڈائریکٹر انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی، محمد اجمل فاروق کے مطابق سمسٹر بہار 2020ء میں داخل طلبہ و طالبات کو Usernames اور Password بذریعہ ایس ایم ایس بھیج دئیے گئے ہیں۔طلبہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ یوزر نام اور پاس ورڈ ویسے درج کریں جیسے انہیں میسج میں ملے ہیں ، یعنی جہاں لفظ کیپٹل ہے ، کیپٹل ہی درج کریں۔ لاگ اِن ہونے کے بعد Student Quick Manual پر کلک کرکے پی ڈی ایف فائل ڈاﺅن لوڈ کرلیں جس میں مشقیں جمع کرانے کا طریقہ ترتیب واردرج ہے۔ایسے طلبہ جن کو ابھی تک یونیورسٹی کی طرف سے میسج موصول نہ ہوا ہو یا انہوں نے میسج ڈیلیٹ کردیا ہے، وہ www.support.elearning@aiou.edu.pk پر اپنے کوائف دوبارہ ارسال کریں۔ طلبہ اپنی دونوں مشقیں یکجا بھی آخری مقررہ تاریخ) 15۔ اکتوبر 2020ء (تک آن لائن جمع کراسکتے ہیں، اس کے بعد مشقیں اپ لوڈ کرنے کا لنک ہٹادیا جائے گا۔طلبہ مزید رہنمائی کے لئے براہ راست ای میل www.support.elearning@aiou.edu.pk پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

دریں اثناء ڈائریکٹر ریجنل سروسسز انعام ﷲ شیخ نے طلباء کو ہدایت کی ہے کہ تدریسی مشقوں کے کام میں کسی دوسرے طالب علم یا گروہ سے مدد حاصل نہ کریں۔ انہوں نے متنبیہ کیا ہے کہ مشقوں کی Plagiarism چیکنگ کی جائیگی اور اگر کسی دو یا دو سے زیادہ طلباءکی مشقیں ایک جیسی پائی گئیں یا یہ معلوم ہوا کہ کسی طالب علم نے نقل کر کے مشق حل کی ہے تو ایسے طلباء کے خلاف کاروائی کی جائیگی۔

❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥
websites:- www.dailypakistantime.com

Daily Pakistan Group 1 (Whatsapp Group)
https://chat.whatsapp.com/Ku97rBIMusdIm8BC5agVwP

Daily Pakistan Group 2 (Whatsapp Group)
https://chat.whatsapp.com/KDrcO1Dlw6nDNPCooPZXlJ

Islamic whatsapp group 1
https://chat.whatsapp.com/HRL7BWUUwibFUQJKZSZjAE

Islamic whatsapp group 2
https://chat.whatsapp.com/K7CcCkLVeZQ05Eu0rt2CZb

websites:- www.dailypakistantime.com
❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥

Muhammad Amin

Muhammad Amin

I am a Librarian in reputed organisation. I am from Faisalabad, Pakistan. I am interested to learn new things, specially writing about trending topics.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *