500 گرام | چکن |
500 گرام | چاول |
چار کھانے کے چمچ | کھانے کا تیل |
ایک کھانے کاچمچ | ادرک لہسن پیسٹ |
دو چائے کے چمچ | ثابت زیرہ |
ایک کھانے کا چمچ | لال مرچ پسی ہوئی |
ایک کھانے کاچمچ | لال مرچ کٹی ہوئی |
ایک چائے کا چمچ | زیرہ پاؤڈر |
ایک چائے کا چمچ | دھنیا پاؤڈر |
گارنش | ادرک،ہرادھنیا،ٹماٹر ،ہری مرچ،لیموں |
چھ عدد | ہری مرچ |
پانچ گرام | ثابت گرم مصالحہ |
حسب ذائقہ | نمک |
300 گرام | ٹماٹر |
آدھا کپ | دہی |
چھ عدد | آلوبخارہ |
آدھالیٹر | گرم پانی |
ایک چائے کاچمچ | گرم مصالحہ پاؤڈر |
ایک چوتھائی چائے کا چمچ | پیلا رنگ |
ترکیب
ایک برتن میں دو کھانے کے چمچ تیل ڈالیں اور اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ ،ثابت زیرہ، ہری مرچ اور ثابت گرم مصالحہ ڈال کر لائٹ براؤن ہونے تک فرائی کر لیں پھر اس میں چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکائیں۔
اب اس میں نمک ،لال مرچ پیسی ہوئی۔لال مرچ کٹی ہوئی ،زیرہ پاؤڈر،ٹماٹر،دہی اورالو بخارہ ڈال کر آٹھ سے دس منٹ کے لیے دم پر رکھ دیں،چکن مصالحہ تیارہے۔
اب ایک دیگچی میں گرم پانی ،کھانے کا تیل دو کھانے کے چمچ ،ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ ،نمک اور ادرک،ہری مرچ،ہرا دھنیا،لیموں ڈال کر اچھی طرح ابال لیں۔اب اس میں چاول ڈال کر پکائیں جب تھوڑا پانی رہ جائے تو ایک چائے کا چمچ گرم مصالحہ ۔تیار کیا ہوا چکن ،پیلارنگ ،اور گارنش کی تہہ لگا کر بارہ سے پندرہ منٹ کیلئے دم پر رکھ دیں۔
آپکی مزے دار اسپیشل مرغ بریانی تیار ہے
❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥
websites:- www.dailypakistantime.com
Whatsapp Group 1
https://chat.whatsapp.com/Ku97rBIMusdIm8BC5agVwP
Whatsapp Group 2
https://chat.whatsapp.com/KDrcO1Dlw6nDNPCooPZXlJ
Islamic whatsapp group 1
https://chat.whatsapp.com/HRL7BWUUwibFUQJKZSZjAE
Islamic whatsapp group 2
https://chat.whatsapp.com/K7CcCkLVeZQ05Eu0rt2CZb
websites:- www.dailypakistantime.com
❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥══════❥❥❥