
اجزائے ترتیب
چاول——— 1 کلو گرام
چکن ——–1 کلو گرام
دہی ———– 1کپ
پیاز —کٹے ہوئے 3عدد
سبز مرچ —5یا6 عدد
لیموں —1 عدد کٹا ہوا
ادرک لہسن 1انچ کٹا ہوا
ذردے کا رنگ — ہاف چمچ
دھنیا —– حسب ضرورت
ٹماٹر کا پیسٹ—– ہاف کپ
ا ملی الو بخارا —- 3 چمچ
پانی —— حسب ضرورت
آئل —— 1 کپ
نمک —– 1 چمچ
ہلدی —— 1چمچ
بریانی بنانے کی ترکیب:
بریانی بنانے کیلئے پیاز اور مرچوں کو بھون کرالگ کر لیں۔
چکن کو فرائی کرناشروع کریں، اس میں مصالحے ،ادرک لہسن ،کا پیسٹ ڈالیں۔
املی الو بخارے کا پانی چکن میں مکس کریں،اسکے بعد دہی ڈالیں اور ہلاتے رہیں۔
اب چکن میں ٹماٹر کا پیسٹ ڈالیں،اور اچھی طرح مکس کریں،ہیٹ دےکر چولہے سےاتار لیں۔
چاول کو ابالیں۔برتن کو آئل لگاکر اس میں چکن اور چاول کی تہہ لگائیں۔
اوپر بھنے ہوئے پیاز،سبز مصالحہ،اور ذردے کارنگ پھیلا دیں۔
مزیدار بریانی تیار ہے۔ڈش میں ڈال کر مہمانوں کو پیش کریں۔